ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ انکم ٹیکس 16 گھنٹوں کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ہی برآمد کر سکا، سماجوادی لیڈر راجیو رائے کا طنز

محکمہ انکم ٹیکس 16 گھنٹوں کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ہی برآمد کر سکا، سماجوادی لیڈر راجیو رائے کا طنز

Sun, 19 Dec 2021 13:16:42    S.O. News Service

مؤ،19؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے نے اتوار کو کہا کہ کل سے ان کی رہائش گاہ پر 16 گھنٹے تک انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ملے ہیں۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اس چھاپے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے مسٹر رائے نے حکومت کو نصیحت کی کہ ’’جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہ پھینکتے‘‘۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کی صبح مؤ اور لکھنؤ اور دیگر شہروں میں واقع راجیو رائے سمیت کچھ دیگر ایس پی لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ راجیو رائے نے کہا کہ محکمہ کی ٹیم تقریباً 16 گھنٹے تک تحقیقات کرتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم مؤ میں ان کی عارضی رہائش گاہ سے پرنٹر اور کچھ دیگر اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ اس دوران محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

چھاپے کے بعد راجیو رائے نے دعویٰ کیا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے پاس سے 17000 روپے نقد اور کچھ کاغذات برآمد کیے ہیں۔ راجیو رائے نے اسے حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ میں ایسا کر وا رہی ہے۔


Share: